اسلام آباد (ساجد چوہدری) وزارت سائنس وٹیکنالوجی نے پی ایس کیو سی اے میں سات افسران کی مبینہ بوگس تقرریوں کی تحقیقات کیلئے ڈائریکٹر جنرل پی ایس کیو سی اے سے ریکارڈ کے حصول کیلئے پھر یاددہانی کا خط (ریمائنڈر)بھجوا دیا ہے،ذرائع کے مطابق وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے سیکشن افسر نے ڈائریکٹرجنرل پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کو یاددہانی کا خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ان تقرریوں کے حوالے سے تاحال معلومات فراہم نہیں کی گئی ، معلومات فراہم کی جائیں تاکہ اس پر مزید کارروائی ہو سکے ، واضح رہے اس سے قبل وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی طرف سے ڈائریکٹر جنرل پی ایس کیو سی اے کو لکھے گئے۔