• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکس، فراڈ / اسلحہ کیس، بیٹے کی سزا معاف، صدر جوبائیڈن نے دستخط کر دیئے

اسلام آباد(فاروق اقدس/تجزیاتی جائزہ) ٹیکس، فراڈ /اسلحہ کیس ،بیٹے کی سزا معاف،صدر جوبائیڈن نے دستخط کر دیئے،ممکنہ سزا سے بچالیا.

 الیکشن سے قبل صدر بائیڈن نے بیٹے کی سزا میں تخفیف کیلئے صدارتی اختیار استعمال کرنے سے انکار کیا تھا .

ایک ایسے وقت میں جب امریکی صدر جوبائیڈن 20جنوری کو وائٹ ہاؤس کو الوداع کہنے والے ہیں اور ان کے بیٹے جونیئر بائیڈن کو ممکنہ طور پر 16دسمبر کو ان پر عائد الزامات میں سزا سنائی جانے والی تھی صدر جوبائیڈن نے اپنے اقتدار کے آخری دنوں میں اپنے یبٹے کو معافی دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

 غیر ملکی خبررساں اداروں کی وائٹ ہاؤس سے جاری کئے جانے والے بیانات کی تفصیلات کے مطابق — امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے صدارتی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے اپنے بیٹے ہنٹر بائیڈن کو معاف کرکے قید کی ممکنہ سزا سے بچا لیا ہے۔

یادرہے کہ امریکہ میں صدارتی الیکشن سے قبل جو بائیڈن نے وعدہ کیا تھا کہ وہ اپنے بیٹے ہنٹر بائیڈن کی سزا میں تخفیف کے لیے صدارتی اختیارات استعمال نہیں کریں گے۔

اہم خبریں سے مزید