• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی بیورو کریسی تقرر و تبادلے: ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات مبشر توقیر شاہ تبدیل

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)وفاقی بیورو کریٹس کے تقرر و تبادلوں اور ریٹائرمنٹس کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ مختلف نوٹیفکیشنز کے مطابق ایڈیشنل سیکریٹری وزارتِ اطلاعات مبشر توقیر شاہ کا تبادلہ کر کے اُنہیں ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل، انفارمیشن سروس اکیڈمی، تقرر کے منتظر کاشف زمان پریس رجسٹرار، وزارتِ اطلاعات اور پریس رجسٹرار، وزارتِ اطلاعات کنول افتخار کو ڈائریکٹر جنرل، پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ، اسلام آباد تعینات کیا گیا ہے جبکہ سندھ حکومت میں تعینات پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، گریڈ 19 کے زین العابدین انصاری کا تبادلہ منسوخ کیا گیا ہے، اُنہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی،طوحہ حسین بگٹی ،اشفاق گھمن ،افتخار گیلانی اور محمد اقبال 2025میں ریٹائر ہوجائینگے ۔ دریں اثناء سیکریٹریٹ گروپ سے تعلق رکھنے والے جن افسران کی ریٹائرمنٹس کے نوٹیفکیشن جاری کئے گئے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید