اسلام آباد (عاطف شیرازی ) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ روکنے کی راہ میں آئی ایم ایف پروگرام آڑے آگیا،حکومتی ذرائع کا کہنا کہ آئی ایم ایف پروگرام کی وجہ سےقیمتوں میں اضافہ روکنا ممکن نہیں تھا،گزشتہ ڈیڑھ ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات بارہ روپےچودہ پیسےتک فی لیٹر مہنگی کی گئیں،ڈیڑھ ماہ میں ہائی سپیڈ ڈیزل تین اور پیٹرول کی قیمت میں دو بارہ اضافہ کیا گیا،ایک طرف پیٹرول اورہائی اسپیڈ ڈیزل پرساٹھ روپےفی لیٹر کے حساب سے لیوی وصول کی جارہی ہے تودوسری طرف شہریوں پر پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں کابوجھ بھی مزید بڑھادیا گیا،حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ 16 اکتوبر سے لیکر اب تک کے ڈیڑھ ماہ میں ہائی اسپیڈ ڈیزل12 روپے14 پیسے اورپیٹرول کی قیمت میں 5 روپے7 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیاہے۔