پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)ضلع کرم میں فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والا ایک اور شخص دم توڑ گیا۔ہسپتال ذرائع کاکہنا ہے کہ 12 روز کے دوران فائرنگ کے واقعات میں 131 افراد جاں بحق اور 186 زخمی ہو چکے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق دوسری جانب ضلع کرم میں 10روز بعد تعلیمی ادارے کھل گئے، تاہم راستے بند ہونے کی وجہ سے اشیائے خوردونوش کی قلت برقرار ہے۔ضلع کرم میں 2 ہفتوں سے جاری شدید کشیدگی کے بعد حالات معمول پر آنے لگے، گزشتہ شام سے فائر بندی پر عملدرآمد جاری ہے۔ اسی وجہ سے کرم میں 10روز بعد تعلیمی ادارے کھل گئے۔