• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوری طورپر کسی بڑے احتجاج کا کوئی پروگرام نہیں، علی امین گنڈاپور

پشاور(ارشدعزیزملک )خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے بشریٰ بی بی کے ساتھ اختلافات کی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ بشریٰ بی بی میرے کردار سے مطمئن ہیں،انہوں نے کہا کہ فور ی طورپر کسی بڑے احتجاج کا کوئی پروگرام نہیں ۔میں نے انھیں گولیوں کی بوچھاڑ میں اسلام اباد سے نکالا ،حالانکہ گاڑی کے ٹائر پھٹ چکے تھے۔بشریٰ بی بی ہماری عزت ہیں ،انھیں گرفتارہونے کے لئے اکیلا نہیں چھوڑ سکتا تھا ۔اب شور مچانے والے تمام لیڈر بشریٰ بی بی کو تنہا چھوڑ کرفرار ہوگئے تھے ۔میں نے بشریٰ بی بی کوبڑی مشکل سے نکلا،پولیس کے ناکے توڑے اورٹائر بھی پھٹ چکے تھے ۔انھوں نے فوری طور پر کسی بڑے احتجاج کو خارج ازامکان قرر دیتے ہوئے کہا کہ فی الحال کسی احتجاج کا کوئی پروگرام نہیں،احتجاج کا حتمی فیصلہ عمران خان اور پارٹی نے کرنا ہے ۔روزنامہ جنگ سے تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے فور ی طورپر کسی احتجاج کو خارج ازامکان قراردیتے ہوئے کہا کہ میری اولین ترجیح اور ذمہ داری کارکنوں کی دیکھ بھال ہے ۔22کے قریب کارکن شہید ہوئے، ان کے ورثا کی مالی امداد کی جارہی ہے جبکہ زخمیوں کے لئے علاج معالجہ کا بندوبست کیا جارہا ہے ۔علی امین نے کہا کہ سیکڑوں کارکن گرفتا ر اورلاپتہ ہیں، ان کو تلاش کیاجارہا ہے جبکہ کارکنوں کی ضمانتوں کا بندوبست بھی کیا جارہا ہے ۔
اہم خبریں سے مزید