• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روز ویلٹ ہوٹل کو لیز پر دیکر مزید تباہی سے دوچار کردیا گیا

نیویارک (تجزیہ /عظیم ایم میاں)نیویارک میں پی آئی اے انویسٹمنٹ کی ملکیت روزویلٹ ہوٹل کو لیزپر دیکر مزید تباہی سے دوچار کردیا گیا ‘ اپنوں کی بدانتظامی اورکرپشن کے ہاتھوں تباہ پاکستانی اثاثہ ماہرامریکی شکاریوں کی نظروں میں آگیا ؟۔

نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کے نامزد بھارتی نژاد مشیر راما سوامی نے پی آئی اے انوسٹمنٹ کی ملکیت ’’دی روز ویلٹ ہوٹل ‘‘نیویارک کو نیویارک سٹی کی انتظامیہ کو 3 سال کیلئے کرایہ پر دیئے جانے کے بارے میں جو بیان جاری کیا ہے وہ اُن کی تقرری کی منظوری اور عہدہ کا چارج لینےسے نہ صرف قبل ہے بلکہ ہوٹل کی لیز کے قانونی اور مالی تجزیہ اور دیگر حقائق کو نظر انداز کرکے صرف یہ عمومی تاثر لئے ہوئے ہے کہ نیو یارک سٹی کی حکومت 220ملین ڈالرز کرایہ ایک غیر ملکی حکومت (پاکستان ) کو اداکررہی ہے جو کہ امریکی ٹیکس دہندگان کی رقم سے ادا کیا رہا ہے .

 نیویارک سٹی گورنمنٹ نے یہ شرط بھی رکھی ہے کہ ہوٹل روز ویلٹ کے سابقہ ملازمین کی یونین کے مطالبات پر مبنی66 ملین ڈالرز کے واجبات بھی لیز کیلئے ادا کئےجانےوالے220 ملین ڈالرز میں سے منہا کرلئے جائیں گے۔

 کرایہ کی لیز کا جائزہ لینے سے یہ بھی واضح ہوتا ہےکہ روز ویلٹ ہوٹل کے 1025 کمروں کی 3 سال کیلئے کرایہ لیز کواسکی مدّت مکمل ہونے سے قبل بھی بعض صورتوں میں نوٹس دیکر ختم کیا جاسکتا ہے .

لہٰذا راما سوامی کا بیان بنیادی حقائق سے مختلف غلط تاثر اور امتیازی سلوک پر مبنی ہے جو کہ مناسب نہیں بلکہ یہ بیان روز ویلٹ ہوٹل کے مستقبل میں پیش آنیوالی پیچیدگیاں اور مشکلات کی نشاندہی کرتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید