لاہور(آصف محمود بٹ ) محکمہ ماحولیات پنجاب کی انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (EPA) طرف سے معلومات تک رسائی کے قانون کے تحت پبلک کی جانیوالی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ صوبے کے 36اضلاع میں ہر قسم کے صنعتی یونٹس کی کل تعداد 8ہزار308 ہے جن میں سے صرف 5ہزار پانچ(5005) صنعتوں نے ماحول دوست انوائرمنٹل کنٹرول سسٹم (ECS)سسٹم لگا ئے ہیں جبکہ 3ہزار303صنعتی یونٹس اب بھی ای سی ایس سسٹم کے بغیر چل رہے ہیں ۔مختلف صنعتی یونٹس کی 14ہزار859انسپکشنز ، 5230صنعتوں کو نوٹسز جاری ،767کو سیل کیا گیا،158مسمار ،انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کی طرف سے جاری کردہ ڈیٹا میں بتایا گیا ہے کہ گوجرانوالہ میں ہر قسم کی صنعت کے کل 1749یونٹس میں سے 1237نے انوائرمنٹل کنٹرول سسٹم لگایا ہے جبکہ 512صنعتی یونٹس اس کے بغیر چل رہے ہیں۔ فیصل آباد کے 1386میں سے 1106نے ECSسسٹم لگایا ہے جبکہ 280صنعتیں اس کے بغیر چل رہی ہیں۔ ملتان کے 496میں سے صرف 127صنعتی یونٹس نے ماحول دوست سسٹم لگا یا ہے۔