اسلام آبا د(ایجنسیاں)چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سیکڑوں اموات کی بات کرنے والوں سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہیں‘ ہمارے12کارکن شہید ہوئے‘بانی پی ٹی آئی عمران خان کی خرابی صحت سے متعلق خبریں غلط ہیں، الحمدللہ وہ بالکل ٹھیک اور صحت مند ہیں‘ہے‘بانی کا پیغام ہے کہ قومی اسمبلی اورسینیٹ میںجائیں اور ایوانوں میں یہ معاملہ اٹھائیں۔اڈیالہ جیل کے باہر عمران خان سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی پر کوئی پابندی نہیں لگے گی، آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان عمران خان کریں گے‘بانی پی ٹی آئی کو 26 نومبر کے واقعے کا علم نہیں تھا‘ان کو معلومات فراہم کیں‘ان کا مؤقف ہے کہ گولی کسی جانب سے نہیں چلنی چاہیے تھی‘خان صاحب نے پارٹی کے لیے ہدایات دی ہیں کہ آپس میں اتحاد برقرار رکھیں ۔ عمران خان، پی ٹی آئی کے سب رہنماؤں پر اعتماد کرتے ہیں، سب رہنما کسی کے پیچھے نہ لپکیں‘ پارٹی کے آفیشل موقف کے ساتھ جڑے رہیں‘مخالفین ہم میں تقسیم پھیلانے کے لیے پروپیگنڈا کر رہے ہیں ۔