• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ، افراط زر میں کمی، دیگر مثبت معاشی اشاریوں کے اثرات، 1918 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج،افراط زر میں کمی اور دیگر مثبت معاشی اشاریوں کی وجہ سے مارکیٹ میں زبردست سرگرمی کا رحجان برقرار،نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر تیزی، سیمنٹ،بینکنگ،فرٹیلائزر،آئل اینڈ گیس اور آٹو سیکٹرز میں بھاری خریداری سے کے ایس ای100انڈیکس میں 1918پوائنٹس کا اضافہ، ایک لاکھ 3ہزار کی نفسیاتی حد بھی عبور ہو گئی، 73.37فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی، سرمایہ کاری مالیت میں 222ارب5کروڑ ایک لاکھ روپے کا نمایاں اضافہ، کاروباری حجم69.98 فیصد بڑھ گیا۔
اہم خبریں سے مزید