• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رہنماؤں کا بانی PTI کو مرکزی قیادت کیخلاف وائٹ پیپر بھیجنے کا فیصلہ

اسلام آباد (رپورٹ :عاصم جاوید) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی کو پارٹی کی مرکزی قیادت کیخلاف وائٹ پیپر بھیجنے کا فیصلہ کر لیاہے ذرائع کے مطابق کور کمیٹی اراکین نے پارٹی کے مرکزی قائدین کو کشیدگی کا ذمہ دار قرار دیا ہے اوران کیخلاف وائٹ پیپر تیار کر کے بانی پی ٹی آئی کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے،رہنماؤں نے پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان ، سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ سمیت مرکزی قیادت پر الزامات عائد کئے ہیں انکا کہنا ہے ہمارے نام ایف آئی آر میں ہیں لیکن بیرسٹر گوہر علی خان ہر بار بچ نکلتے ہیں، حلیم عادل شیخ کا موقف ہے کہ بتایا جائے انکے پیر کون ہیں یا انہیں تعویذ کون دیتا ہے ہم پر ایف آئی آرز ہو رہی ہیں لیکن مرکزی قیادت اس سے آزاد ہے اور کارکن ہی پھنستے ہیں، شعیب شاہین نے جواب دیا ہمیں بھی بتائیں ہم بھی وہاں سے تعویذ لے لیتے ہیں، پارٹی رہنماؤں کی رائے تھی کہ بیرسٹر گوہر گراونڈ پر تھے نہ ہی انہوں نے قائدانہ کردار ادا کیا جبکہ علی محمد خان کا آڈیو بیان میں موقف تھا کہ پارٹی کی مرکزی قیادت مذاکرات میں مصروف تھی ادھر تحریک انصاف کی سیاسی اور کور کمیٹی فیک نیوز کا شکار ہو گئی۔
اہم خبریں سے مزید