• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PSQCA، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن سے دفتری امور میں غفلت پر وضاحت طلب

اسلام آباد (ساجد چوہدری) پاکستان سٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (پی ایس کیو سی اے) کے گریڈ 18کے ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن عبدالوحید میمن سے دفتری امور میں مبینہ غفلت برتنے پر 3روز میں وضاحت طلب کر لی گئی ، عبدالوحید میمن کا دو ماہ سے دفتری امور کی انجام دہی میں رویہ غیر ذمہ دارانہ و غیر پیشہ وارانہ پایا گیا ۔ سیکرٹری پی ایس کیو سی اے اے کے رند کی جانب سے جاری لیٹر میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن عبدالوحید میمن کا رویہ دفتری امور کی انجام دہی میں گزشتہ دو ماہ میں غیر ذمہ دارانہ اور غیر پیشہ وارانہ پایا گیا ، دو اہم کیسز بھجوائے گئے ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن کی جانب سے منیر احمد سے متعلق فائل اکتوبر میں بھیجی گئی جو ایک ماہ کی تاخیر سے واپس آئی جبکہ محمد عمر فاروق پی ایس کیو سی اے ملتان کے حوالے سے فائل سابق سیکرٹری پی ایس کیو سی اے نے جولائی میں بھیجی تھی جو ابھی تک وہیں پڑی ہے۔ لیٹر میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن عبدالوحید میمن کو تین روز میں وضاحت کرنے کی ہدایت کی گئی اور کہا گیا کہ تحریری جواب نہ ملنے کی صورت میں تادیبی کارروائی کی جائے گی۔
اہم خبریں سے مزید