ڈیرہ اسماعیل خان(اے پی پی)ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق ممبر ڈسٹرکٹ کونسل سردار ثقلین خان گنڈاپور جاں بحق ہو گئے۔ مقتول وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کے چچا زاد بھائی تھے ۔ واقعہ کے بعد ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نےابتدائی تحقیقات کے بعد ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔ مقتول کی نماز جنازہ کلاچی کے علاقہ رانا زئی عیدگاہ میں ادا کر دی گئی۔