کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گولڈ مارکیٹ، سونے کی قیمت میں1700روپے فی تولہ کی کمی، تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت17ڈالر فی اونس کی کمی سے 2650ڈالر سے کم ہو کر 2633ڈالر فی اونس پر آگئی، عالمی مارکیٹ میں کمی کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت1700روپے فی تولہ کی کمی سے2لاکھ 74 ہزار 500روپے فی تولہ اور 10گرام سونے کی قیمت1457روپے کی کمی سے2لاکھ 35ہزار 340روپے ہو گئی۔