• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریکٹر کامسٹس کیلئے آنے والی درخواستوں کی شارٹ لسٹنگ شروع

اسلام آباد (ساجد چوہدری )وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے ریکٹر کامسٹس کی پوسٹ کیلئے آنے والی درخواستوں کی شارٹ لسٹنگ کا عمل شروع کر دیا گیا ہے ، 50سے زائدامیدواروں نے اپلائی کر رکھا ہے، پوسٹ پونے دوسال سے خالی ۔ذرائع کے مطابق ریکٹر کامسٹس کی پوسٹ کیلئے50سے زیادہ امیدواروں نے اپلائی کر رکھا ہے ، شارٹ لسٹنگ کے بعد امیدواروں کے انٹرویوز لئے جائیں گے ، یہ پوسٹ تقریباً پونے دو سال سے خالی ہے، اڑھائی ماہ قبل پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیرکی بطور ریکٹر کامسٹس تقرری عمل میں لائی گئی تھی مگر انہوں نے ریکٹر کامسٹس کی پوسٹ کا چارج نہیں لیا تھا کیونکہ پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیرکی ریکٹر یو ای ٹی لاہور بھی تعیناتی ہوگئی تھی۔
اہم خبریں سے مزید