کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نےسات دسمبر سے شروع ہونے والے چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا ۔ عمران جاوید اور ذوالفقار جان (آن فیلڈ امپائرز) قیصر وحید (تھرڈ امپائر) اور رانا محمد ارشد (فورتھ امپائر) 7 دسمبر کو افتتاحی میچ سپروائز کرینگے ۔ ندیم ارشد پلیئنگ کنٹرول ٹیم کی قیادت کریں گے ۔ آصف یعقوب، فیصل خان آفریدی، عمران جاوید، رانا محمد ارشد، راشد ریاض وقار، قیصر وحید، ذوالفقار جان ، احمد شہاب، عمران اللہ اسلم، امتیاز اقبال، کاشف سہیل، خالد محمود سینئر محمد ساجد امپائرنگ کرینگے ۔