کراچی(اسٹاف رپورٹر)کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میںسلو اوور ریٹ پر انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں پر آئی سی سی میچ ریفری ڈیوڈ بون نے میچ فیس کا 15، 15 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔ ساتھ ہی ٹیموں کے 3 ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس بھی کاٹ دیئے گئے۔ دونوں ٹیموںنے مقررہ وقت میں 3 ،3 اوورز کم کروائے۔کھلاڑیو ں کو سلو اوور ریٹ کا فی اوور پانچ پانچ فیصد جرمانہ کیا گیا ۔