کراچی(اسٹاف رپورٹر) چوتھے ٹی20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کا فائنل پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان منگل کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم کے کپتان نثار علی کاکہنا تھا کہ ہماری ٹیم پورے ایونٹ میں ناقابل شکست رہی ہے، مورال بلند ہے،فائنل جیت کر قوم کو ورلڈ کپ کا تحفہ دیں گے ۔