کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل منگل کو بولا وایو میں کھیلا جائے گا۔ سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے ون ڈے کے بعد پاکستان ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے کے لئے فیورٹ ہے۔ پاکستان نے زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کیلئے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے، گیارہ رکنی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ کپتان سلمان آغا ، صائم ایوب ، عمیربن یوسف ، عثمان خان ،طیب طاہر،عرفان خان ، جہانداد خان ، عباس آفریدی ، حارث رؤف ، ابرار احمد اور سفیان مقیم۔ واضح رہے کہ پاکستان نے پہلے میچ میں زمبابوے کو57رنز دی تھی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نے پیر کوآرام کیا۔ حارث رؤف نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں دو وکٹیں حاصل کیں۔ جس کے ساتھ ہی وہ مختصر دورانیے کی کرکٹ میں پاکستان کے سب سے کامیاب بولر بن گئے ہیں۔ حارث رؤف نے 76 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 20.46 کی اوسط سے 109وکٹیں حاصل کر لی ہیں۔ شاداب خان104میچز میں107وکٹیں لے کر دوسرےجب کہ شاہین آفریدی نے 73میچز میں 97 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔