کراچی(اسٹاف رپورٹر) 52 ویں چار روزہ قومی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ ختم ہوگئی۔ ملتان میں اختتامی تقریب میں ٹیموں اور کھلاڑیوں کو میڈلز اور انعامات سے نوازا گیا۔ مردوں کے مقابلوں میں پاک آرمی کی ٹیم مجموعی طور پر سب سے زیادہ 17 سونے کے تمغے 12 سلور اور 10 برونز کے تمغے حاصل کر کے سر فہرست رہی ۔ جبکہ واپڈا کا 6 گولڈ اور 7سلور میڈلزکے ساتھ دوسرا نمبر رہا ۔ ایچ ای سی دو سلور کے تمغے حاصل کر سکی۔ خواتین کی واپڈا ٹیم 8 سونے ،11 سلور اور 8 برونز کے تمغوں کے ساتھ نمایاں رہی۔ ایچ ای سی نے دوسری اور آرمی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔