• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جونیئر ایشیا کپ ہاکی: پاکستان کا ٹائٹل کیلئے آج بھارت سے ٹاکر ا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) قومی جونیئر ہاکی ٹیم نے دل چسپ مقابلے کے بعد جاپان کو 4-2سے شکست دے کر جونیئر ایشیا کپ ہاکی کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی، جہاں اس کا ٹاکرابدھ کو روایتی حریف بھارت سے ہوگا جس نے دوسرے سیمی فائنل میں ملائیشیا کو3۔ 1سے شکست دی۔ 2004 کے بعد قومی ٹیم مسلسل پانچویں مرتبہ فائنل میں پہنچی ہے۔ منگل کو مسقط میں سیمی فائنل میں پاکستانی کھلاڑیوں نے گیند پر کنٹرول کا دلکش مظاہرہ کیا،چھوٹے پاسز سے جاپانی کھلاڑیوں کو پریشان رکھا، پاکستان کی جانب سے کپتان عبد الحنان شاہد نے دو جبکہ بشارت علی اور محمد سفیان خان نےایک ایک گول اسکور کیا۔منگل کو نویں اور دسویں پوزیشن کے میچ میں عمان نے چایئنز تائپے، 5 سے8 پوزیشن کے میچ میں بنگلہ دیش نے تھائی لینڈ،چین نے جنوبی کوریا کو ناکامی سے دوچار کیا۔

اسپورٹس سے مزید