• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گنی میں فٹبال میچ کے دوران جھگڑا، درجنوں افراد ہلاک

کراچی (جنگ نیوز) مغربی افریقی ملک گنی میں فٹبال میچ کے دوران تماشائیوں میں تصادم کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسپتال کے ایک ڈاکٹر نے بتایا کہ ہرطرف لاشیں ہی لاشیں پڑی ہیں ، مردہ خانہ بھی بھر گیا ہے۔ 100 کے قریب لاشیں پڑی ہیں ۔ تاہم گنی حکومت کےمطابق 56افراد کی ہلاکت ہوئی ہے۔ فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق واقعہ اتوار کو گنی کے دوسرے بڑے شہر انزیریکوری میں فٹبال میچ میں تماشائیوں کے درمیان پیش آیا۔ ایک عینی شاہد نے خبر ایجنسی کو بتایا کہ ریفری کے متنازع فیصلے کے بعد جھگڑا شروع ہوا۔
اسپورٹس سے مزید