• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حادثات میں خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق، 3 افراد کی لاشیں ملیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر) گلشن اقبال بلاک 6 بس اسٹاپ کے قریب ٹریفک حادثے میں خاتون جاں بحق ہوگئی،عمر 36 برس کے قریب بتائی جاتی ہے ،فوری شناخت نہیں ہوسکی،گارڈن ٹریفک پولیس چوکی کے قریب ٹریفک حادثے میں 30 سال کا نامعلوم شخص جاں بحق ہوگیا،کورنگی ابراہیم گوٹھ میں واقع گھر کی دیوار کا ملبہ گرنے سے 55 سالہ راج بی بی موقع پر جاں بحق ،50 سالہ آسیہ زخمی ہوگئ ، لانڈھی کے علاقے میں واقع کمپنی میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے 46سالہ اختیار علی ولد محمد جاں بحق ہوگیا،جبکہ آگ میں جھلس کر زخمی ہونے والا 40سالہ رئیس احمد اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا،علاوہ ازیں ایف بی ایریا بلاک 17 سے 70 سالہ مسکین کی تین روز پرانی لاش ملی ، غریب آباد پیڈسٹل برج کے قریب فٹ پاتھ سے26 سالہ نامعلوم نشے کے عادی شخص کی لاش ملی،لیاری جہان آباد عثمانیہ مسجد کے قریب فٹ پاتھ سے35 سالہ نامعلوم نشے کے عادی شخص کی لاش ملی، شناخت نہیں ہوسکے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید