• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز کو آپریٹو سوسائٹی میں تجاوزات کے خاتمے میں تاخیر، کمشنر و دیگر کو نوٹس جاری

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) عدالتی حکم کے باوجود علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز کو آپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں تجاوزات کے خاتمے میں تاخیر پر کمشنر کراچی اور ڈپٹی کمشنر سمیت ایس پی سے 5دسمبر تک رپورٹ طلب کر لی اور  درخواست کی فوری سماعت کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیئےسندھ ہائی کورٹ نےکہا کہ کمشنر کراچی و دیگر افسران ذاتی حیثیت میں پیش ہوں ، درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ سپریم کورٹ نے سوسائٹی کے سیکٹر بی سیون کے اراضی سے 2020 میں تجاوزات کے خاتمے کا حکم دیا تھا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید