• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی اردو کانفرنس جشن کراچی کا آغاز 5 دسمبر کو کیا جائے گا، احمد شاہ

کراچی(ذیشان صدیقی/اسٹاف رپورٹر) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیراہتمام چارروزہ سترہویں عالمی اردو کانفرنس 2024جشن کراچی کے حوالے سے حسینہ معین ہال میں پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا ،صدر آرٹس کونسل محمداحمدشاہ، انورمقصود، افتخارعارف، نورالہدی شاہ، اور اعجازفاروقی نے خطاب کیا ، محمداحمدشاہ نے کہاکہ عالمی اردو کانفرنس جشن کراچی کاآغاز 5دسمبر کو کیا جائے گا جو 8دسمبر تک جاری رہے گا، کانفرنس میں 60سے زائد سیشن رکھے گئے ہیں ،آرٹس کونسل آف پاکستان کی 70ویں سالگرہ کاکیا بھی کاٹ جائے گا،محمداحمدشاہ نے کہاکہ افتخار عارف اور انورمقصود نے اردو زبان کے لیے بہت کام کیا، مودی سرکار نفرتوں کی ایجنٹ ہے، ہندوستان اور پاکستان کے لوگ ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں ، ہم نے ہندوستان سے بھی ادیبوں کو مدعو کیا ہے،عالمی اردو کانفرنس کے بعد کے ایل ایف اور دوسرے فیسٹیول اور کانفرنسز ہونا شروع ہوگئیں، پنجاب کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ اردو کے لیے جتنا کام کیا کسی نے نہیں کیا ، لوگوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو دیکھتے ہوئے سترھویں عالمی اردو کانفرنس جشن کراچی کا افتتاحی اجلاس YMCAگراؤنڈ میں کیا جائے گا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید