• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کی مدد کرنے والے پاکستان کو ترقی کرتا نہیں دیکھنا چاہتے، سعید غنی، ناصر شاہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزرا سعید غنی اور سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو ایسے ممالک سے مدد مل رہی ہے جو پاکستان کو ترقی کرتا نہیں دیکھنا چاہتے ، معزز عدلیہ کو پی ٹی آئی کے فارن فنڈنگ کیس کو جو سالہا سال سے التواء کا شکار ہے دیکھنا چاہئے، پی ٹی آئی میں ایک انتشاری ٹولہ شامل ہے، ہم چاہتے ہیں پی ٹی آئی والے پرامن رہ کر سیاست کریں، 8ویں پاک واٹر اینڈ انرجی نمائش کی کامیابی کی علامت یہ ہے کہ اس کا انعقاد سالانہ ہورہا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو 3 روزہ پاک واٹر اینڈ انرجی ایکسپو 2024 کا افتتاح کرتے ہوئے کیا، صوبائی وزراء نے نمائش میں لگائے گئے 150 سے زائد ملکی و غیر ملکی اسٹالز کا دورہ کیا بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ گذشتہ برسوں میں نمائش کے ذریعے کاروبار کو بھی فروغ ملا ہے، سعید غنی نے کہا کہ گذشتہ 8 سالوں سے اس نمائش کا انعقاد ہو رہا ہے ، نمائش میں پانی کو بچانے اور قابل استعمال بنانے کے لیے آگاہی بھی دی جارہی ہے، سعید غنی نے کہا کہ چھ کنال بنانے کے سوال پر کہا کہ اس پر پیپلز پارٹی کی وفاقی حکومت سے ناراضی بنتی ہے، ارسا میں جب یہ معاملہ آیا تو اس پر سندھ نے بھرپور اپنے تحفظات کا اظہار کیا ، ایکنیک نے اس کی مشروط منظوری دی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید