کراچی(اسٹاف رپورٹر)شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے یوم رحلت حضرت فاطمہ زہرا کی مجلس سے امام بارگاہ عزا خانے زہرا میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کو معاشرے میں باوقار مقام کے لیے خاتون جنت کے طرز زندگی کو شعار بنانا ہو گا ، اہلبیت کی حقیقی معرفت اور طرز زندگی پر عمل امت مسلمہ کو تفرقہ بازی سے نجات دلا سکتا ہے۔