کراچی( اسٹاف رپورٹر ) منگھوپیر خیر آباد جیلانی سوسائٹی میں واقع گھر سے 32 سالہ حبیبہ بی بی زوجہ انور علی کی پھندا لگی لاش ملی ،پولیس کے مطابق متوفیہ کے شوہر نے بیان دیا ہے کہ واقعہ کے وقت وہ گھر پر نہیں تھا، متوفیہ نے پنکھے کے کنڈے سےآزاربند کی مدد سے پھندا لگا کر مبینہ خودکشی کی ہے ،گارڈن ویسٹ چاندنی چوک چھاپرا اسکوائر سے 17سالہ پریتم ولد مائوجی کی پھندا لگی لاش ملی ،پولیس کے مطابق متوفی کے والد نے اسے سگریٹ پینے پر ڈانٹا تھا جس پر دل برداشتہ ہو کر پھندا لگا کر مبینہ خودکشی کی ہے ، لیاقت آباد 4نمبر بلال مسجد کے قریب گھر سے 28 سالہ سلمان خان ولد عبدالوحید کی پھندا لگی لاش ملی،پولیس کے مطابق متوفی آئس کا نشہ کرتا تھا۔