کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان نے چوتھا بلائنڈ ورلڈ کپ کرکٹ جیت لیا۔ منگل کو ملتان میں فائنل میں اس نے بنگلہ دیش کودس وکٹ سے شکست د ی۔ واضح رہے کہ پاکستان نے پہلی بار بلائنڈ ٹی20 ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے ۔ قومی ٹیم پورے ورلڈکپ میں ناقابل شکست رہی، اس سے قبل تینوں ٹی20 ورلڈکپ بھارت نے جیتے تھے اس بار بھارتی ٹیم کو پاکستان آنے اجازت نہیں ملی۔