خیبر پختون خوا میں پولیس میں باہمی تبادلوں اور تعیناتیوں پر فوری پابندی عائد کر دی گئی۔
ڈی آئی جی ہیڈکواٹرز نے آر پی اوز، ڈی پی اوز اور تمام یونٹ سربراہان کو خط لکھ دیا۔
خط کے متن کے مطابق پہلے سے زیرِ غور باہمی تبادلے و تعیناتیوں کے علاوہ نیا کیس سینٹرل پولیس آفس جمع نہیں کیا جائے گا۔
خط میں کہا گیا ہے کہ پولیس میں باہمی تبادلوں اور تعیناتیوں پر فوری پابندی عائد کر دی گئی ہے۔