کو ئٹہ(آئی این پی )جمعیت رہنما مولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ مدارس رجسٹریشن بل 26ویں آئینی ترمیمی بل کا حصہ ہوتے ہوئے ایوان صدر میں لٹکایا گیا ہے بتایاجائےمدارس رجسٹریشن، بل پر صدر پاکستان دستخط کیوں نہیں کررہے دونوں ایوانوں سے پاس ہونے تک پی پی پی اور بلاول بھٹو آن بورڈ تھے پھر رکاوٹ کیا ہے کون ہے اور کیوں ہے ؟ کیا ایوان صدر پارلیمنٹ سے سپریم ہے جو مدارس بل میں رکاوٹ بن رہاہے۔