پشاور( لیڈی رپورٹر)کرنل شیر خان کلی صوابی کی رہائشی جہاد احمد نے کہا ہے کہ میرے چچا عمر داد ولد شیر داد نے 8 کنال تین مرلے اراضی نقاش علی کو فروخت کر دی ہے جس پر میرا حق بنتا تھا میرے چچا غیر شادی شدہ ہیں اور انکی کوئی اولاد یا بیوی یا جائیداد کا کوئی وارث نہیں ہے بھتیجا ہونے کے ناطے جائیداد پر میرا حق بنتا تھا کہ مجھ پہ فروخت کی جاتی لہذا میرے سے مشورہ کیے اور مجھے اطلاع کیے بغیر پٹواری اور تحصیلدار کی گٹھ جوڑ سے پچھلی تاریخوں میں انتقالات کر کے جائیداد فروخت کر دی ہے انہوں نے وزیراعلی خیبر پختون خواہ اور چیف سیکرٹری سے اپیل کی ہے کہ کہ وہ انصاف سے فیصلہ کروائیں پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔