لاہور(کرائم رپورٹرسے)رنگ محل کے علاقے میں شادباغ کارہائشی 45سالہ سونار اعجاز پراسرار طور پر پلازے کی چھت سے نیچے گر کرجاں بحق ہوگیا ہے۔ورثاء نے الزام عائد کیا ہے کہ اسے سی آئی اے پولیس نے چھت سے نیچے پھینک کر ہلاک ہے۔تاجر کی ہلاکت پر ورثاء اور اہل علا قہ نے رنگ محل چوک میں لاش رکھ کرشدید احتجاج کیا ہے۔ لواحقین نے الزام عائد کیا ہے کہ اعجاز کو پولیس نے پلازے سے نیچے پھینک کر قتل کیا ہے۔ورثاء کے مطابق پولیس چوری کے جھوٹے الزام پر گزشتہ چند روز سے اعجاز کو تنگ کررہی تھی۔ لواحقین نے پولیس کے خلاف نعرے بازی کی۔پو لیس کے مطابق قانونی کارروائی جاری ہے۔