لاہور ( جنرل رپورٹر ) صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر خواجہ عمران نذیر نے پریس کانفرنس میں بتایاکہ محکمہ صحت پنجاب کے ڈرگ کنٹرول فیلڈ فورس کے کامیاب کریک ڈاؤن کے نتیجہ میں 40 لاکھ سے زائد مالیت کی جعلی ادویات پکڑی گئیں ہیں، دو ملزم گرفتار کرکے انکے خلاف تھانہ گلبرگ میں ایف آئی آر درج کی گئیں ہیں۔جعلی ادویات میں جان بچانے والی بیہوشی کا انجیکشن کیٹامین، کھانسی کے سیرپ اور جنسی ادویات کی بھاری مقدار شامل ہے۔