• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان: خواتین پر صحت کی تعلیم حاصل کرنے پر پابندی

کراچی(نیوزڈیسک)طالبان حکومت نے نیا حکم جاری کرتے ہوئے افغانستان میں خواتین پر صحت کی تعلیم حاصل کرنے کی پابندی عائد کر دی ہے۔ افغان طالبان پہلے ہی خواتین کی یونیورسٹی اور ثانوی تعلیم پر پابندی عائد کر چکے ہیںغیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سینئر عہدیداروں کا کہنا ہے کہ افغانستان میں طالبان قیادت نے خواتین کو نرسنگ اور دائی کے کورسز سمیت صحت کی تعلیم حاصل کرنے سے روکنے کا حکم جاری کیا ہے۔وزارت صحت کے حکام نے پیر کو تعلیمی اداروں کے سربراہان سے ملاقات میں اس پابندی سے آگاہ کیا، لیکن کوئی تحریری حکم نامہ تاحال جاری نہیں کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ افغان طالبان پہلے ہی خواتین کی یونیورسٹی اور ثانوی تعلیم پر پابندی عائد کر چکے ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید