• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کی ڈھٹائی، صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے پر عالمی اعتراضات مسترد کردیئے

مقبوضہ بیت المقدس (اے ایف پی) اسرائیل کی ڈھٹائی، صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے پر عالمی اعتراضات مسترد کردئیے۔ اسرائیلی  وزیر خارجہ کا کہنا تھا خارجہ پالیسی پر سوال اٹھانے کا کسی کو حق نہیں، خودطے کرینگے کن ممالک سے سفارتی تعلقات رکھنا ہیں، اسرائیل نے صومالی لینڈ کو ایک خودمختار ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کے فیصلے پر بڑھتی ہوئی عالمی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی خارجہ پالیسی پر سوال اٹھانے کا کسی کو حق نہیں۔ اسرائیل نے جمعے کو صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا، جو 1991 میں صومالیہ سے یکطرفہ علیحدگی کا اعلان کرنے والا خطہ ہے۔ اس فیصلے پر افریقی یونین، یورپی یونین اور مصر نے شدید اعتراض کرتے ہوئے صومالیہ کی خودمختاری پر زور دیا، تاہم اسرائیلی وزیر خارجہ گیڈیون ساعر نے کہا کہ اسرائیل خود طے کرے گا کہ وہ کن ممالک سے سفارتی تعلقات رکھے۔

دنیا بھر سے سے مزید