• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2025 غزہ کی زبردست تباہی کا سال، اسرائیلی جارحیت کے بعد بقا کی جدوجہد

کراچی (نیوز ڈیسک)2025 غزہ کی زبردست تباہی کا سال، اسرائیلی جارحیت کے بعد بقا کی جدوجہد، بجلی، پانی اور صحت کی سہولتیں شدید متاثر، گھریلو زندگی اور بنیادی نظام مسلسل بحران میں،بقا کے لیے مختصر لمحے بھی غیر یقینی،بچوں کی تعلیم، اسپتالوں کی خدمات اور سڑکیں برباد، امدادی کارروائیاں متاثر، نظام کی بحالی میں سالہا سال لگ سکتے ہیں۔عرب میڈیا کی خصوصی رپورٹ کے مطابق سال 2025 کے اختتام پر، غزہ میں بنیادی ڈھانچے کو تباہ کن دھچکے لگ چکے ہیں۔ بجلی کے نظام کی تباہی، پانی کے وسائل کی کمی، اسپتالوں اور صحت کے مراکز کا بحران، اور سڑکیں و بنیادی سہولتیں ناکارہ ہیں، جس سے روزمرہ زندگی محض بقا تک محدود ہو گئی ہے۔ خاندان ایندھن کی دستیابی یا جینریٹر کے لمحاتی چلنے پر منحصر ہیں، بچے موم بتی کی روشنی میں پڑھائی کرتے ہیں، اور ہسپتال محدود وسائل میں مریضوں کی دیکھ بھال کرنے پر مجبور ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید