• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ عرب امارات کا یوکرینی دفاعی کمپنی ’فائر پوائنٹ‘ میں حصص خریدنے کا منصوبہ

کراچی (نیوز ڈیسک) متحدہ عرب امارات کا یوکرینی دفاعی کمپنی ’فائر پوائنٹ‘ میں حصص خریدنے کا منصوبہ۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات یوکرینی دفاعی کمپنی ’فائر پوائنٹ‘‘ میں حصص خریدنے کا منصوبہ ہے۔ اس بات کی اطلاع بی بی سی نیوز یوکرین نے اس معاہدے کی تفصیلات سے واقف اپنے بااعتماد ذرائع کے حوالے سے دی ہے۔ یہ یوکرینی کمپنی اپنی FP-1 اور FP-2 ڈرونز کے لیے جانی جاتی ہے اور طویل فاصلے کے فلیمینگو کروز میزائلز تیار کرتی ہے۔ ذرائع کے مطابق، متحدہ عرب امارات کے خود مختار دولت فنڈ کی ملکیت میں موجود دفاعی گروپ ’ایجز‘، یوکرینی کمپنی میں اقلیتی حصص خریدنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ ذرائع کے مطابق، اس معاہدے کے تحت کمپنی کے 30فیصد حصص فروخت کیے جائیں گے۔ اس معاہدے کی مالیت تقریباً 760 ملین ڈالر ہے، جبکہ حملہ آور ڈرونز اور کروز میزائل بنانے والی کمپنی ’فائر پوائنٹ‘ کی مجموعی مالیت کا تخمینہ 2.5 ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید