جدہ (شاہد نعیم) سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے ضوابط کی خلاف ورزی پر ایک عمرہ کمپنی اور اس کے بیرونِ ملک ایجنٹ کو معطل کرنے کا اعلان کیا ہے جو عازمینِ حج کو رہائش فراہم کرنے میں ناکام رہی۔ وزارت نے کہا کہ کمپنی نے ان ضوابط کی خلاف ورزی کی جو عمرہ زائرین اور حرمین الشریفین کے زائرین کے لئے خدمات کے مقررہ ہیں۔ وزارت نے واضح کیا کہ متعدد حجاج لازمی رہائش کی الاٹمنٹ کے بغیر ہی سعودی مملکت آ پہنچے۔ وزارت نے کہا کہ کمپنی اور اس کے بیرونِ ملک ایجنٹ کے خلاف فوری کارروائی کی گئی۔