• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان مونومنٹ پر تحریک پاکستان کی نمایاں شخصیات کے مجسمے نصب کئے جائینگے

اسلام آباد( نیوز رپورٹر)سید پور ماڈل ویلج اور میلوڈی مارکیٹ میں تزئین و آرائش، بحالی اور اپ لفٹ کے کام موسم بہار تک مکمل کر لئے جائیں گے ۔یہ بات چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا اور آذربائجان کے پاکستان میں سفیر خضر فرہادو کی سربراہی میں منعقدہ اجلاس کو بریفنگ کے دوران بتائی گئی۔ اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ میلوڈی مارکیٹ کی خوبصورتی کے عمل کو بھی اپریل تک مکمل کرلیا جائے گا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ اسلام آباد بیوٹفکیشن پلان کے تحت پاکستان مونومنٹ پر بانی پاکستان سمیت تحریک پاکستان میں نمایاں کردار ادا کرنے والی شخصیات کے مجسمے بھی نصب کئے جائیں گے۔
اسلام آباد سے مزید