لندن(نیوز ڈیسک)برطانوی محکمہ شماریات (او این ایس) کی جانب سے جاری ڈیٹا کے مطابق محمد انگلینڈ اور ویلز میں لڑکوں کے لیے مقبول ترین نام بن چکا ہے۔درحقیقت اگر تمام نومولود لڑکوں اور لڑکیوں کے ناموں کی مجموعی فہرست کا جائزہ لیا جائے تو محمد نام سرفہرست رہا۔اس سے قبل 2022 میں یہ دوسرا جبکہ 2021 میں 5واں مقبول ترین نام رہا تھا۔2016 سے محمد نام ٹاپ 10ناموں میں شامل رہا ہے۔ڈیٹا کے مطابق محمد انگلینڈ کے 9 میں سے 4 خطوں میں لڑکوں کے لیے مقبول ترین نام رہا جبکہ ویلز میں 63واں مقبول ترین نام قرار دیا گیا۔مجموعی طور پر 2023 میں 4600 سے زائد لڑکوں کا نام محمد کے طور پر رجسٹر کرایا گیا اور اس طرح اس نے نوح کو پیچھے چھوڑ دیا۔نوح 4382 بچوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔3556 لڑکیوں کا نام اولیویا رکھا گیا جو مجموعی ناموں میں تیسرے جبکہ لڑکیوں کی فہرست سب سے مقبول نام قرار پایا جس کے بعد ایمیلیا اور Isla بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔خیال رہے کہ 2016 سے اولیویا لڑکیوں کا مقبول ترین نام رہا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2023 میں شاہی خاندان کے نام زیادہ مقبول ثابت نہیں ہوئے۔جارج، ہیری، آرچی اور شیرولیٹ کی مقبولیت میں حالیہ برسوں کے دوران کمی دیکھنے میں آئی اور یہ رجحان 2023 میں بھی برقرار رہا۔