کراچی(اسٹاف رپورٹر) قومی خواتین فٹبال ٹیم نے دوحہ میں جمعرات کو بھی ٹریننگ کی ۔ہیڈ کوچ عدیل رزقی اور گول کیپر کوچ احسان اللہ نے ٹیم کو بھرپور ٹریننگ کروائی قومی ٹیم جمعے کو بھی ٹریننگ کرے گی ۔پاکستان اور سعودی عرب کے مابین میچ 7 دسمبر کو دوحہ کے اسپائر زون میں کھیلا جائے گا ۔