پشاور(جنگ نیوز)ضلعی انتظامیہ مانسہرہ کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ یوتھ آفس، ٹی ایم اے مانسہرہ، اور لوکل گورنمنٹ کے اشتراک سے انٹی کرپشن ویک کے موقع پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔سیمینار کے مہمان خصوصی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ، قمر ضیاء تھے۔ دونوں معزز شخصیات نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کرپشن کے نقصانات، اس کے معاشرتی اثرات، اور اس کے خاتمے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ مقررین نے کہا کہ اس کے خاتمے کے لیے تمام طبقات کو مل کر کام کرنا ہوگا۔