پشاور(وقائع نگار) ناظم اسلامی جمعیت طلبہ اسلامیہ کالج پشاور عادل احمد نے کہا ہے کہ اسلامیہ کالج غیر ضروری سرگرمیوں کا گڑھ بن چکا ہے۔شدید سردی کے باوجود اب تک ہاسٹل کے طلباء کو گرم پانی میسر نہیں۔نو تعمیر شدہ سوشل سائنس بلاک میں اہم ڈیپارٹمنٹس کیلئے مناسب کلاس رومز میسر نہیں۔ نو تعمیر شدہ سوشل سائنس بلاک سے بہرام منزل گرلز ہاسٹل کے طالبات بے پردگی کا شکار ہیں۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی طالبہ کی جانب سے ہراسگی کے الزام اور ٹیچر سٹرائیک پر ایچ ای ڈی کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی کے فائنڈنگس ایک مہینہ گزرنے کے باوجود انتظامیہ نے پیش نہیں کئے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ طلباء کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے فوری اقدامات کرے۔ مسائل کو نظرانداز کرنا کسی طور مناسب نہیں، اور اگر ان معاملات پر توجہ نہ دی گئی تو طلباء اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے پر مجبور ہوں گے۔