کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاک بحریہ کے جہاز معاون نے ممباسا، کینیا کا دورہ کیا جس کے دوران فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ میڈیکل کیمپ میں مختلف ماہر ڈاکٹروں نے مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کیں۔ قبل ازیں ممباسا کی بندرگاہ پہنچنے پر مقامی حکام نے پی این ایس معاون کا پرتپاک استقبال کیا۔ میڈیکل کیمپ میں سرجنز اور طبی ماہرین نے مریضوں کو مفت طبی مشاورت، علاج اور ادویات فراہم کیں۔ پاک بحریہ کی جانب سے لگائے گئے میڈیکل کیمپ کو مقامی لوگوں نے خوب سراہا جنہوں نے فراہم کی جانے والی اعلیٰ معیار کی طبی امداد سے استفادہ کیا۔