• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلی مرتبہ سینئر ٹریفک وارڈنز کی گریڈ17میں ٹریفک آفیسر عہدے پر ترقی

راولپنڈی (وسیم اختر ،سٹاف رپورٹر)پنجاب ٹریفک پولیس میں پہلی مرتبہ سینئر ٹریفک وارڈنزکو گریڈ17میں ٹریفک آفیسر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ۔2007ء میں پنجاب کے 5بڑے شہروں میں سٹی ٹریفک پولیس کے نام سے ایک نئی فورس قائم کی گئی تھی جس میں پڑھے لکھے نوجوانوں کو بطور وارڈن بھرتی کیا گیا اور ان کا عہدہ سب انسپکٹر کے مساوی قرار دیتے ہوئے انہیں گریڈ14دیا گیا تھا۔ دس سال تک یہ فورس محکمانہ ترقی سے محروم رہی تاہم سابق آئی جی پولیس پنجاب مشتاق احمد سکھیرا کی ذاتی کوششوں سے مارچ 2017 میں لاہور میں ٹریفک پولیس کے وارڈنزکی ترقی کیلئے پہلی ڈی پی سی ہوئی جس میں لاہور کے 40پولیس وارڈنز کو سینئر ٹریفک وارڈن کے عہدے پر ترقی دی گئی۔اب تقریباً پونے آٹھ سال بعد آئی جی پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے چار شہروں کے46 سینئر ٹریفک وارڈنز کو گریڈ 17 میں ٹریفک آفیسر کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی ہے،ان میںلاہور کے 29، فیصل آباد کے 5، ملتان کے 7 اور گوجرانوالہ کے 5 سینئر ٹریفک وارڈنز شامل ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ آنے والے دنوں میں راولپنڈی میں بھی سینئر ٹریفک وارڈنزکو ٹی او کے عہدے پرترقی دی جائے گی ۔
اسلام آباد سے مزید