• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر ضروری تعطیلات سے تدریسی نصاب کا بوجھ بڑھ گیا، چوہدری عبیداللہ

اسلام آباد ( جنگ نیوز) مرکزی صدر نیشنل ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولز چوہدری محمد عبیداللہ نے کہا ہے کہ غیر ضروری تعطیلات سے اساتذہ کرام کے لئے نصاب کی تکمیل مسئلہ رہتی ہےجس سے طلباء پر نصاب کا بوجھ مسلسل بڑھ رہا ہے۔وفاقی اورصوبائی حکومتیں تدریسی سلسلہ جاری رکھنے کی پالیسیاں مرتب کریں۔ وفد سے گفتگو میں انہوں نے نظامتِ تعلیمات اسلام آباد کی طرف سے سالانہ امتحانات تک ہفتہ وار تعطیل ختم کرنیکا خیر مقدم کیا۔انہوں نے بتایا کہ 365 میں 260 دن تدریسی اور نصاب کے لئے ضروری ہیں۔
اسلام آباد سے مزید