کراچی(مطلوب حسین /اسٹاف رپورٹر) والدہ کےساتھ جھگڑا کرنے کی شکایت پر مددگار 15 کے ذریعہ تھانہ لائے گئے شہری پر پولیس نے گٹکا ماوا کا مقدمہ بنادیا ،تفصیلات کے مطابق شاہ فیصل تھانہ کی حدود میں گذشتہ دنوں مبینہ طور پر والدہ کے ساتھ لڑائی کرنے والے بیٹےمحمد کامران ولد محمد علی کے خلاف مدد گار 15 کو طلب کیا گیا،مددگار 15 کے اہلکاروں نے والدہ کی شکایت پر اسے شاہ فیصل تھانہ منتقل کیا جہاں پرشاہ فیصل پولیس انسپکٹر محمد اسمعیل کی مدعیت میں محمد کامران کے خلاف گٹکا ماوا کا مقدمہ الزام نمبر 24/590 درج کرلیا گیا۔