• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زیادہ لوگ کرسمس کا تہوار بہت مہم جویانہ طریقے سے منانا چاہتے ہیں

لندن (پی اے) ایک ریسرچ سے ظاہر ہوا ہے کہ زیادہ لوگ اس سال کرسمس کا تہوار زیادہ مہم جویانہ طریقے سے منانا چاہتے ہیں۔ ایزی جیٹ کی جانب سے 2,000 افراد سےکئے گئے ایک سروے کے مطابق کرسمس کی تقریبات یا ایونٹس کی جو وش لسٹ تیار کی جارہی ہے، ان میں کوپن ہیگن کے تاریخی امیوزمنٹ پارک میں ایک موم بتی بردار جلوس نکالنے کی خواہش بھی شامل ہے، اس کے علاوہ فن لینڈ میں سوانا اور اسکاٹ لینڈ میں فائر بال کی خواہشات بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ کریمپس نائٹ، جب لوگ آسٹریا کی ایک افسانوی مخلوق کا لباس زیب تن کر کے سڑکوں پر پریڈ، سوئٹزرلینڈ کے ایک دیہات میں گھنٹیاں بجانا، فرانس میں قرون وسطیٰ کی مارکیٹ بھی کرسمس کی اس متبادل وش لسٹ میں شامل ہے۔ سروے کے دورا ن 90 فیصد لوگوں نے کہا کہ اب وہ روایتی طریقے سے ہٹ کر کرسمس کی تقریبات منانا چاہتے ہیں۔ سروے رپورٹ کے مطابق 75 فیصد لوگ مہم جویانہ طریقے سے کرسمس منانے کے خواہاں ہیں اور چاہتے ہیں کہ اس بار کرسمس میں کچھ مہم جوئی بھی شامل ہو۔ ایزی جیٹ کی چیف کمرشل افسر صوفی ڈیکرز کا کہنا ہے کہ تہوار کا زمانہ دوستوں اور فیملی کو مل بیٹھنے، پرانی روایات منانے اور نئی دلچسپیاں تلاش کرنے کا شاندار موقع فراہم کرتا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ اس لسٹ میں سفر کرنے والوں یا پہلی مرتبہ کہیں سفر پر جانے والوں کو اپنی پسند کے نئے اور زیادہ مقامات کی سیر کرنے اور مختلف ممالک کی روایات کو قریب سے دیکھنے اور ان سے لطف اندوز ہونے کا موقع کا ملے گا۔

یورپ سے سے مزید