کراچی (جنگ نیوز) وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی اُمور رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) دینی مدارس کے بل پر مولانا فضل الرحمان کی حمایت کرے گی۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں ”جیونیوز“ کے پروگرام ”جرگہ“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پروگرام کے میزبان سلیم صافی کے مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے رانا ثنا کا مزید کہنا تھا کہ مدارس بل 26 ویں آئینی ترمیم معاہدے کا حصہ ہے جس کے تحت مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو ووٹ دیا تھا۔ ہمیں ہر طرح سے مدارس بل پر مولانا فضل الرحمان کا ساتھ دینا چاہیئے۔ تفصیلی انٹرویو ناظرین ”جرگہ“ میں رات10بجکر5منٹ ملاحظہ کرسکیں گے۔